27 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومقومی خبریںپرویز الہٰی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

پرویز الہٰی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ


—فائل فوٹو

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے خورد برد ریفرنس میں پیش ہونے پر چوہدری پرویز الہٰی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

احتساب عدالت کے جج شیخ اعجاز علی نے تخت پڑی جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی میں خورد برد ریفرنس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چوہدری پرویز الہیٰ کے وکلاء نے اراضی ریفرنس کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا۔

وکلاء نے کہا کہ نیب ریفرنس کس آرڈر کے تحت بنایا گیا، چیئرمین نیب کے دستخط ہی موجود نہیں، ریفرنس پر تاریخ کا اندراج بھی نہیں، نہ ریفرنس بنتا ہے اور نہ ہی قابل سماعت ہے۔

جس پر پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ریفرنس پر چیئرمین نیب کے دستخط موجود ہیں۔ 

وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہا کہ دستخط موجود ہیں تو ہمیں دکھائیں، نہ دستخط ہیں نہ تاریخ ہے۔

پرویزالہیٰ کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر دلائل دیے گئے جبکہ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی مخالفت کی گئی۔

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 17جولائی تک ملتوی کر دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات