اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مالی سال 25-2024ء میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق جون 2025ء میں ورکرز ترسیلات 3.4 ارب ڈالرز رہیں، جون 2024ء کے مقابلے جون 2025ء کی ترسیلات زر میں 7.9 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025ء میں ترسیلات زر 38.3 ارب ڈالر رہیں، مالی سال 2024 میں ترسیلات زر 30.3 ارب ڈالر تھیں، مالی سال 2025ء میں پچھلے سال کی نسبت ترسیلات زر میں 26.6 فیصد اضافہ ہوا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جون 2025ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے موصول ہوئیں، سعودی عرب سے 823.2 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جون 2025ء میں متحدہ عرب امارات سے 717.2 ملین ڈالر جبکہ برطانیہ سے 537.6 ملین اور امریکا سے 281.2 ملین ڈالر سے زائد ترسیلات زر موصول ہوئے۔