27 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی حکومت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کے احکامات پر ایکس...

بھارتی حکومت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کے احکامات پر ایکس کا شدید ردِعمل


— فائل فوٹو 

ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں 2 ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے احکامات پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ایکس کی گلوبل گورنمنٹ افیئرز ٹیم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا کہ 3 جولائی 2025ء کو بھارتی حکومت نے آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 69A کے تحت ’ایکس‘ کو بھارت میں 2 ہزار 355 اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا تھا جن میں بین الاقوامی خبر رساں ادارے جیسے کہ رائٹرز اور رائٹرز ورلڈ شامل تھے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

بیان میں لکھا ہے کہ بھارت کی وزارتِ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  نے کوئی جواز فراہم کیے بغیر ہی ایک گھنٹے کے اندر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا اور تمام اکاؤنٹس کو اگلے نوٹس تک بلاک رکھنے کو کہا اور اگر ہم بھارتی حکومت کے اس حکم پر عمل نہیں کرتے تو ہمارے خلاف کارروائی کا خطرہ تھا۔

بیان میں مزید لکھا ہے کہ عوامی احتجاج کے بعد بھارتی حکومت نے ’ایکس‘ سے رائٹرز کے اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست کی۔

بیان میں لکھا ہے کہ ہمیں بھارت میں جاری پریس سنسرشپ پر گہری تشویش ہے اور ’ایکس‘ اس حوالے سے دستیاب تمام قانونی اختیارات کو تلاش کر رہا ہے۔

بیان میں مزید لکھا ہے کہ بھارت میں موجود صارفین کے برعکس بھارتی حکومت کے جاری کیے گئے ان ایگزیکٹو آرڈرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر بھارتی قوانین کے تحت ’ایکس‘ پر پابندی عائد ہے، اس لیے ہم متاثرہ صارفین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عدالتوں کے ذریعے بھارتی حکومت کے ان حکامات کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات