27 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومانٹرٹینمنٹدانش نواز کی ’شاہ رخ خان کے ساتھ سیلفی‘ مرکز نگاہ

دانش نواز کی ’شاہ رخ خان کے ساتھ سیلفی‘ مرکز نگاہ


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

دانش نواز کی ’شاہ رخ خان کے ساتھ سیلفی‘ کے چرچے ہونے لگے، سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار، ہدایت کار اور میزبان دانش نواز اپنی اداکاری اور ہدایت کاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان دنوں وہ اپنے ڈرامے سانوَل یار پیا کی ہدایت کاری کر رہے ہیں جس میں فیروز خان اور درفشاں شامل ہیں۔

حال ہی میں دانش نواز نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ سیلفی لیتے نظر آ رہے ہیں اور ساتھ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان خوش دلی سے پوز دے رہے ہیں لیکن حقیقت میں یہ تصویر اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے ذریعے اسنیپ چیٹ یا چیٹ جی پی ٹی سے تیار کی گئی ہے۔

یہ تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صارفین نے مزاحیہ تبصرے شروع کر دیے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ لگتا ہے شاہ رخ خان دانش نواز کے فین ہیں اور ان کے ساتھ تصویر لینے کی خواہش پوری کر رہے ہیں۔ ایک نے کہا کہ یہ تو اصلی ساحر لودھی کے ساتھ جعلی شاہ رخ خان کی تصویر لگ رہی ہے۔

دانش نواز کی ’شاہ رخ خان کے ساتھ سیلفی‘ مرکز نگاہ

صارفین نے یہ بھی لکھا کہ شاہ رخ خان نے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ دانش نواز کے بہت بڑے فین ہیں، اب آخرکار ان کی ملاقات ہوگئی۔

کچھ صارفین نے تو اے آئی تصویروں کے کمالات پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات