27 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومانٹرٹینمنٹحمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل


حمیرا اصغر — فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق حمیرا کا تعلق لاہور سے تھا، ادکارہ کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے اور مرحومہ کے لواحقین سے رابطہ ہوگیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، 2018ء میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور وہ 2024ء سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مالک مکان نے کیس کیا تھا، آج بیلف آیا تو دروازہ بند تھا، دروازہ نہ کھلنے پر توڑا گیا تو کمرے میں زمین پر خاتون کی لاش پڑی تھی۔

واقعے کے بعد عدالتی بیلف نے فلیٹ سیل کردیا جبکہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق مرحومہ کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے، موت کی اصل وجہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے پر سامنے آئے گی۔ تاہم ابتدائی طور پر خاتون کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔

پڑوسی کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کا بلڈنگ کے دیگر افراد سے زیادہ ملنا جلنا نہیں تھا۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر نے پاکستانی رئیلیٹی شو ’تماشا گھر‘ کے پہلے سیزن میں شرکت کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات