لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت میں آج 25 کروڑ کارکن ’’بھارت بند ‘‘ کے نام سے ملک گیر ہڑتال کرینگے،ہڑتال کی کال 10مزدور یونینز نے دی ہے ، بینکنگ، انشورنس، ڈاک خدمات، کان کنی اور دیگر شعبے شامل،ٹرانسپورٹ مکمل بند ، حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں کسان اور دیہی کارکنان بھی شریک ہوں گے ، تفصیلات کے مطابق بھارت میں مودی حکومت کی مزدور مخالف، کسان مخالف اور کارپوریٹ نواز پالیسیوں کے خلاف بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال آج ہو گی۔ بینکنگ، انشورنس، ڈاک خدمات، کوئلے کی کان کنی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے 25 کروڑ سے زیادہ کارکن آج ʼبھارت بندʼ کے نام سے ملک گیر ہڑتال میں شامل ہوں گے۔ اس ہڑتال کا اہتمام بھارت کی 10 مرکزی ٹریڈ یونینوں کے ایک مشترکہ فورم نے کیا ہے۔