27 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبنگلہ دیش سے ٹی 20 سیریز، نوجوان پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن،...

بنگلہ دیش سے ٹی 20 سیریز، نوجوان پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن، حارث رؤف، نسیم شامل نہیں


کراچی(اسٹاف رپورٹر)دورہ بنگلا دیش کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، پانچ تجربے کار کرکٹرز حسن علی، نسیم شاہ، شاداب خان، عرفان خان نیازی اور حارث رئوف اسکواڈ شامل میں نہیں۔ سفیان مقیم، احمد دانیال، سلمان مرزا اور محمد نواز سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 20جولائی سے شروع ہوگی، ٹیم کا اعلان پی سی بی کے سی او او سمیر احمد سید اور چیئرمین کے مشیر عامر میر نےکیا۔ دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ بدھ سے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ 15رکنی ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے ۔ محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کو وکٹ کیپرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان) ، ابرار احمد ، احمد دانیال، فہیم اشرف ، فخر زمان ، حسن نواز ، حسین طلعت ، خوش دل شاہ ، عباس آفریدی ، محمد حارث ، محمد نواز، صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان ، سفیان مقیم اور سلمان مرزا شامل ہیں، نوید اکرم چیمہ ٹیم کے منیجر ، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، ایشلے نوفکی بولنگ کوچ، محمد حنیف ملک بیٹنگ کوچ ، شین میکڈرمٹ فیلڈنگ کوچ، گرانٹ لوڈن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر کا کہنا ہے کہ دنیا میں نائب کپتان کا رواج نہیں، اس لیے نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 20 سے 24 جولائی تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے تمام میچز شیرِ بنگال نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 جولائی ، دوسرا میچ 22 جولائی جبکہ تیسرا میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے اسکوا ڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات