28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومجرم و سزاظفرگڑھ: علی پور میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو کروڑوں روپے مالیت...

ظفرگڑھ: علی پور میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کی بھینسیں لیکر فرار


پنجاب کے ضلع ظفرگڑھ  کی تحصیل علی پور کے کچے کے علاقے میں مسلح ڈاکو کررڑوں روپے مالیت کی درجنوں بھینسیں لے کر فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے بستی آرائیں میں مبینہ مقامی زمیندارکے فارم ہاؤس پر دھاوا بوا اور نوکروں کو رسیوں سے باندھ کر 200 کے قریب مال مویشی لے گئے۔

واقعہ تھانہ کندائی کی حدود میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کر دی ہے۔

ترجمان پولیس  نے کہا کہ اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں موجود ہے، کچے کے ڈاکوؤں کے فرار  کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، گینگ کا خاتمہ پولیس کی  ترجیح ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات