خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام داخلی، خارجی راستوں اور مرکزی شاہراہوں پر عوامی آمدورفت پر پابندی ہوگی۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے بیشتر علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو لگادیا گیا۔