کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان بنگلہ دیش کو 6-3 سے شکست دے کر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ چین میں ایونٹ میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں کامیابی سے ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔ پاکستان اپنے پول کا آخری میچ بدھ کو میزبان چین کے خلاف کھیلے گا۔ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جانب سے عبداللہ اعوان اور علی حنظلہ نے دو، دو جبکہ آسام حیدر اور عاطف علی نے ایک ایک گول اسکور کیا، بنگلا دیش کی جانب سے اسماعیل حسین دو جبکہ دین اسلام نے ایک گول کیا۔ اس سے پہلے پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8-0 اور سری لنکا کو 9-0 سے زیر کیا تھا۔