لندن (جنگ نیوز) ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے برطانوی کیمرون نوری کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ نوواک جوکووچ نے بھی ایلکس ڈی مینور کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ امریکی کھلاڑی ٹیلر فرٹز اور جانک سنر بھی لاسٹ فور میں داخل ہوگئے ۔ خواتین سنگلز میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا ، 18 سالہ روسی میرا آندریوا اور امانڈا انیسیمووا نے بھی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔