راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی ملاقات ختم ہو گئی۔
اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی خیریت سے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا ٹی وی اور اخبار ایک ہفتے سے بند کیا ہوا ہے، ان کے پاس پڑھنے لکھنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
نورین نیازی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے مل کر خوشی ہوتی ہے، وہ ٹھیک ہیں۔