کراچی(نیوزڈیسک)ایران سے افغان پناہ گزینوں کی افغانستان واپسی میں اضافہ ہوگیا، اقوام متحدہ کی مہاجرین ایجنسی کے مطابق روزانہ ہزاروں افراد ایران سے واپس آ رہے ہیں۔4 جولائی کو 50ہزار سے زائد افراد ایران سے افغانستان پہنچے، رواں برس اب تک 12 لاکھ سے زائد افغان واپس آچکے ہیں، ایران نے افغان پناہ گزینوں کو واپسی کے لیے 6 جولائی کی ڈیڈ لائن دی تھی۔