کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مارکیٹ میں جاری تیزی کا تسلسل برقرار، اہم سیکٹرز میں خریدو فروخت سے اتار چڑھاؤ کے دوران مثبت رجحان،کے ایس ای100انڈیکس میں33پوائنٹس کا اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 20 ارب 70کروڑ 37لاکھ روپے بڑھ گئی،48.12 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی،کاروباری حجم 31.15 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق منگل کو بھی مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی ، اگرچہ ٹریڈنگ کے آغاز پر منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی دیکھنے میں آئی اور 100انڈیکس 674 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 33 ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا لیکن دوپہر کے بعد ایک بار پھر چند اہم اور منافع بخش سیکٹرز میں خریداری سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور انڈیکس بڑھتے ہوئے 830 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرنے میں کامیاب رہا ۔