28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومقومی خبریںفیصل آباد میں اربوں کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک...

فیصل آباد میں اربوں کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑا گیا، 149 افراد گرفتار


فیصل آباد میں اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حکام کےمطابق سابق چیئرمین فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی رہائش گاہ پر کارروائی کی گئی۔

این سی سی آئی اے کے مطابق رہائش گاہ پر کال سینٹر بنایا گیا تھا، جہاں سے عوام کو دھوکا دے کر رقم بٹوری جارہی تھی۔ کارروائی میں آن لائن فراڈ کرنے والے 149 غیر ملکی اور ملکی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار شدگان میں افریقی اور ایشیائی ملکوں کے مرد اور خواتین شامل ہیں، ان میں 131 مرد اور 18 خواتین ہیں۔

حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سرلی والا میں بنے کال سینٹر سے یہ گروہ سوشل میڈیا پر سادہ لوح افراد کو پیغامات بھیج کر آن لائن سرمایہ کاری پر راغب کیا کرتا تھا، اس گروہ کا ہدف زیادہ تر بیرونِ ملک مقیم لوگ بنے ہیں۔

انٹیلی جنس اطلاعات پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ چھاپا مارا، 7 مقدمات درج کرلیے گئے، مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات