28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاداکارہ حمیرا اصغر سے متعلق پڑوسی نے کیا بتایا؟

اداکارہ حمیرا اصغر سے متعلق پڑوسی نے کیا بتایا؟


اداکارہ حمیرا اصغر علی—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش ملی ہے، پڑوسی نے بتایا کہ اداکارہ بلڈنگ کے لوگوں سے زیادہ ملنا جلنا نہیں تھا۔

اداکارہ حمیرا اصغر کے پڑوسی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالک مکان نے بتایا حمیرا اصغر کرائے کی ادائیگی میں تاخیر کر رہی تھیں۔

پڑوسی کا کہنا ہے کہ آج پولیس نے ان کے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر لاش برآمد کی۔

پڑوسی نے انکشاف کیا ہے کہ حمیرا اصغر کا بلڈنگ کے دیگر افراد سے زیادہ ملنا جلنا نہیں تھا، ان کے پاس کوئی گاڑی بھی نہیں تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی ہے، وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں، اداکارہ 2018ء میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، 2018ء میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور وہ 2024ء سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مالک مکان نے کیس کیا تھا، آج بیلف آیا تو دروازہ بند تھا، دروازہ نہ کھلنے پر توڑا گیا تو کمرے میں زمین پر خاتون کی لاش پڑی تھی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ابتدائی طور پر خاتون کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد مزید صورتِ حال واضح ہو گی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی اسپتال لائی جانے والی لاش مسخ شدہ ہے۔ لاش سے نمونے اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات