28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومانٹرٹینمنٹآسٹریلوی پرواز سانپ کی وجہ سے تاخیر کا شکار

آسٹریلوی پرواز سانپ کی وجہ سے تاخیر کا شکار


—ویڈیو گریب

 آسٹریلیا کے میلبورن ایئرپورٹ سے ایک پرواز 1 گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہو گئی جس کی وجہ کارگو ہولڈ (سامان رکھنے کی جگہ) میں موجود ایک بن بلایا مسافر یعنی ایک سانپ تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورجن آسٹریلیا کی پرواز VA337 برسبین روانہ ہونے سے پہلے ہی اس وقت تاخیر کا شکار ہوگئی جب ایئر لائن کے عملے نے کارگو ہولڈ میں ایک چھوٹے سے سانپ کو دیکھا۔

مارک پیلی جو سوشل میڈیا پر دی اسنیک ہنٹر کے نام سے جانے جاتے ہیں، انہیں ایئرپورٹ پر بلایا گیا تاکہ اس سانپ کو پکڑا جا سکے جو بعد میں ایک بے ضرر درختوں پر رہنے والا سبز سانپ نکلا۔

پیلی نے بتایا کہ وہ اس سے پہلے بھی ایئرپورٹ سے سانپ نکال چکے ہیں، لیکن طیارے میں سانپ پکڑنے کا پہلا تجربہ تھا۔

سانپ پکڑنے والے نے بتایا کہ انہیں شبہ ہے کہ سانپ کسی مسافر کے سامان میں چھپ کر آ گیا تھا۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ کسی نے غیر ارادی طور پر اپنے سامان میں ایک سانپ پیک کر لیا اور کسی طرح وہ ٹرانسپورٹ کے دوران باہر نکل گیا، جب عملہ سامان جہاز میں رکھنے گیا تو وہاں سانپ موجود تھا۔

سانپ کو بحفاظت پکڑ کر جانچ کے لیے جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا، سانپ کے باعث پرواز تقریباً 1 گھنٹہ تاخیر سے برسبین کے لیے روانہ ہوئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات