28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںافغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری مسترد کردیے

افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری مسترد کردیے


ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد(فائل فوٹو)۔

افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کر دیا۔ 

کابل سے خبر ایجنسی کے مطابق عالمی فوجداری عدالت کے طالبان رہنماؤں کے گرفتاری وارنٹ پر ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اور عزم پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ طالبان حکومت اس عدالت کو تسلیم نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ آج آئی سی سی نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر طالبان رہنماؤں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے۔ 

وارنٹ طالبان امیر ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے جاری کیے گئے ہیں۔ 

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ججوں کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ طالبان رہنماؤں نے خواتین کے خلاف صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم یا تعصب کا ارتکاب کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات