28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفیصل رحمان کو بغیر شرٹ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

فیصل رحمان کو بغیر شرٹ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا


فیصل رحمان — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل رحمان اپنی شرٹ کے بغیر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے پھنس گئے۔

قائد اعظم سے ملاقات کا دعویٰ کرنے والے سینئر اداکار نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک بار پھر اپنی شرٹ کے بغیر تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میرے عزیز ہم وطنو! سانپ بننے میں کچھ ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔

سینئر اداکار کو سوشل میڈیا پر اپنی مذکورہ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ صارفین ان کی تصویر پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

فیصل رحمان کو بغیر شرٹ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار کو گلوکوز کی ضرورت ہے، جبکہ بعض صارفین عتیقہ اوڈھو کو مخاطب کرتے ہوئے تبصرہ کر رہے ہیں کہ سینئر اداکارہ کا فیصل رحمان کے بارے میں کیا خیال ہے؟

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سینئر اداکار اسی نوعیت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر چکے ہیں، جس پر انہیں ملے جلے تاثرات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بعدازاں فیصل رحمان نے سوشل میڈیا پر شرٹ لیس ویڈیو شیئر کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ دراصل، لوگ مجھے اتنے عرصے سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں اور مرنے والا ہوں تو ایسی ویڈیوز پوسٹ کر کے میں یہ ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ میں اب بھی اچھے کردار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ لوگ آپ پر ہمیشہ تنقید کریں گے چاہے آپ کتنی ہی مثبت سوچ کے انسان کیوں نہ ہوں، اس لیے ایسی تنقید پر کان نہ دھریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات