26 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومقومی خبریںمختلف اداروں میں بدعنوانی اور کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز

مختلف اداروں میں بدعنوانی اور کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز


—فائل فوٹو

حیدرآباد میں مختلف اداروں میں بدعنوانی اور کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

نیب کے مطابق ایس بی سی اے، چیف میونسپل کمشنر، واسا اور میونسپل کمشنر قاسم آباد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ایس بی سی اے کی جانب سے رہائشی و کمرشل اسکیمز کو جاری این او سیز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کی آمدن، اخراجات اور حکومتی فنڈز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

نیب نوٹس کے مطابق ٹی ایم سی قاسم آباد میں بھرتیوں اور فنڈز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

نیب نے تمام محکموں کے افسران کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات