28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسعودی کلب کی لیونل میسی کو پیشکش، رونالڈو کے ساتھ ایک ہی...

سعودی کلب کی لیونل میسی کو پیشکش، رونالڈو کے ساتھ ایک ہی لیگ میں کھیلنے کا امکان


کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی پرو لیگ نے لیونل میسی کو سعودی کلب الاہلی میں شمولیت کی حیران کن پیشکش کردی۔ فٹبال شائقئن لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے ایک ہی لیگ میں کھیلنے کے امکان پر پُرجوش ہیں۔

انٹر میامی کے ساتھ لیونل میسی کا موجودہ معاہدہ 2025ء کے اختتام پر ختم ہو رہا ہے اور اسی تناظر میں مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال جاری ہے، اس موقع پر الاہلی کی پیشکش نے فٹبال مداحوں میں نئی امید پیدا کر دی ہے۔

اس پیشرفت نے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کو پرجوش کر دیا ہے، جو ایک بار پھر دونوں لیجنڈری کھلاڑیوں کو ایک ہی لیگ میں آمنے سامنے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو پہلے ہی سعودی کلب النصر کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے مزید 2 سال کے لیے اپنا معاہدہ بڑھا لیا ہے۔

النصر نے 26 جون کو اس نئے معاہدے کی تصدیق کی، جس سے وہ 2026ء تک کلب کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

ماضی میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ رونالڈو فیفا کلب ورلڈ کپ میں کسی اور ٹیم میں شامل ہوں گے، لیکن رونالڈو نے ان افواہوں کی تردید کر دی تھی، جس سے مداح مایوس ہوگئے تھے۔

تاہم اب میسی کو سعودی عرب لانے کی اس کوشش نے امید کی ایک نئی کرن پیدا کر دی ہے، اگرچہ الاہلی نے پیشکش کی تصدیق کی ہے، تاہم اب تک میسی کو دی جانے والی ممکنہ رقم یا مراعات کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی، لیکن یہ بات طے ہے کہ سعودی کلب میسی کو قائل کرنے کے لیے پرکشش ترین مالی پیکج کی پیشکش کر سکتا ہے۔

میسی اور رونالڈو دونوں ہی اب اپنی نگاہیں فیفا ورلڈ کپ 2026ء پر مرکوز کیے ہوئے ہیں، جو ان کے کیریئر کا ممکنہ آخری عالمی ٹورنامنٹ ہو سکتا ہے۔

اگر لیونل میسی سعودی پرو لیگ کا حصہ بن جاتے ہیں، تو یہ ناصرف فٹبال کی تاریخ کا یادگار لمحہ ہو گا بلکہ ایک بار پھر دنیا کو میسی بمقابلہ رونالڈو کا کلاسک مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات