29 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومانٹرٹینمنٹانسٹاگرام فالورز میں کمی پر شوہر کیخلاف مقدمہ درج

انسٹاگرام فالورز میں کمی پر شوہر کیخلاف مقدمہ درج


— فائل فوٹو

بھارتی خاتون نے ریلیز بنانے کا وقت نہ ملنے اور انسٹاگرام فالورز کی تعداد میں کمی کے بعد شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی نشا نامی خاتون کا موقف ہے کہ شوہر کے گھریلو کام کاج کے سبب اسے ریلیز بنانے کا وقت نہیں ملتا جس کے باعث اس کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 30 سالہ نشا کانٹینٹ کری ایٹر ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فعال موجودگی رکھتی ہے اور مبینہ طور پر روزانہ 2 ویڈیوز اپ لوڈ کرتی ہے۔

مقدمہ میں نشا نے اپنے شوہر وجیندر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر میرا وقت محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور مجھے گھریلو ذمہ داریوں پر توجہ دینے کی تلقین کرتا رہتا ہے۔

نشا کے مطابق شوہر کا مطالبہ غیر معقول ہے، جو مجھے آن لائن منفی طور پر متاثر کر رہا ہے کیونکہ میں روزانہ کم از کم دو ریلز باقاعدگی سے پوسٹ کرتی ہوں لیکن شوہر کی مداخلت کی وجہ سے اپنی پروفائل کو برقرار رکھنا ناممکن ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ سے مسلسل انسٹاگرام کے فالوورز کی تعداد میں بھی کمی آ رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صورت حال سے پریشان نشا اپنا سسرال چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر واپس آگئی ہے اور مقامی پولیس اسٹیشن میں شوہر کے خلاف اپنی ڈیجیٹل آزادی میں رکاوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات