32 C
Lahore
Tuesday, July 8, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیدی

پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیدی


—فائل فوٹو

انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔

چین کے شہر دازہو میں ہونے والے ایونٹ میں بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان نے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ اعوان اور ہنزیلہ علی نے 2، 2، عاطف علی اور عاصم نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

ایونٹ کے دوران پاکستان نے 3 میچز میں 23 گول کیے جبکہ پاکستان ٹیم کے خلاف اب تک صرف 3 گول ہو سکے ہیں۔

قومی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر آ گئی ہے، پاکستان کل چین کے خلاف اپنا میچ کھیلے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات