29 C
Lahore
Tuesday, July 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلکھنؤ میں عوام کا آموں پر دھاوا، ویڈیو وائرل

لکھنؤ میں عوام کا آموں پر دھاوا، ویڈیو وائرل


—-اسکرین گریب

بھارتی ریاست اُتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سالانہ آم میلہ خبروں کی زینت بن گیا، میلے کے اختتام پر شہریوں نے نمائش کے لیے رکھے گئے آموں پر دھاوا بول دیا۔

 اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عوامی رویے اور شہری شعور پر سوالات کھڑے کر دیے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں مرد و خواتین آموں کو لوٹنے میں مصروف ہیں، کچھ لوگ دونوں ہاتھوں سے آم سمیٹ رہے ہیں جب کہ بعض خواتین نے اپنے دوپٹے اور ساڑھیوں کو تھیلیوں کی شکل دے کر زیادہ سے زیادہ آم جمع کرنے کی کوشش کی، لوگ خوشی خوشی ایک دوسرے کو بتا رہے تھے کہ انہوں نے کتنے آم حاصل کر لیے۔

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے لکھا کہ یہ وہی آم تھے جو میلے کے باہر فروخت کے لیے دستیاب تھے، لیکن لوگوں نے خریدنے کے بجائے لوٹنے کو ترجیح دی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا اور اسے بھارت میں شہری شعور کی کمی قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ہمارا شعور ہے، حیرت نہیں کہ دوسرے ممالک ہمیں ناپسند کرتے ہیں۔

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ذرا دیر اور ہوتی تو میزیں اور کپڑے بھی گھر لے جاتے۔

کئی صارفین نے تجویز دی کہ بھارت میں شعوری دن منایا جانا چاہیے اور اسکولوں میں شعور اور اخلاقیات کو باقاعدہ مضمون کے طور پر پڑھایا جانا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات