32 C
Lahore
Tuesday, July 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری، 82 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری، 82 فلسطینی شہید


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ میں اسرائیلی فورسز نے حملوں میں 82 فلسطینی شہید کر دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، غزہ ریجن میں مجموعی طور پر 82 شہادتیں ہوئیں جبکہ صرف غزہ شہر میں 39 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے۔

غزہ شہر پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں بچ جانے والے محمد شیخ سلامہ نے بتایا کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے شروع ہوا۔

شیخ سلامہ کا کہنا تھا کہ ہم نے یکے بعد دیگرے زور دار دھماکے سنے، ہم جلدی میں تھے اور وہاں لوگ ملبے میں بھی پھنسے ہوئے تھے، تباہی سے قبل یہاں کئی لوگ آباد تھے۔

شیخ سلامہ نے مزید بتایا کہ اسرائیلی افواج نے 2 گھنٹے کے دورانیے میں پورے غزہ پر 7 حملے کیے۔

اسکے علاوہ غزہ میں مختلف اسپتال ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن(GHF) کے امدادی مراکز کے قریب 9 فلسطینیوں کو شہید کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات