28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومجرم و سزالاہور: کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، واقعہ...

لاہور: کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، واقعہ کی ویڈیو سامنے آگئی


لاہور میں  کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں  درج کر لیا گیا۔

کمسن بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچلنے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، حادثے کے بعد شہریوں نے بچے کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کیا۔

ایکسپریس نیوز نے شہریوں کے ہاتھوں بچے کی درگت بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔

کار حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جاں بحق نوجوان امین اور شدید زخمی ہونے والا فرید دونوں حقیقی بھائی تھے، امین واپڈا ملازم تھا، زخمیوں میں فرید نامی نوجوان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

تفتیش میں اہم پیش رفت 

دوران تفتیش حاشر کے زیر استعمال گاڑی بچے کے والد کی نہیں بلکہ ایک دوسرے شخص کی نکلی، پولیس نے گاڑی مالک کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس  نے کہا کہ چودہ سالہ ڈرائیور کے والد اور والدہ میں علیحدگی ہوئی، حاشر اپنی نانی کے پاس رہائش پذیر تھا، حاشر کے زیر استعمال گاڑی نے حادثے سے پہلے ایک سائیکل کو ٹکر ماری۔

 ایس پی سٹی ڈویژن بلال احمد  نے کہا کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی خرم نامی شخص کی ہے، 
خرم کا حاشر کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں ، بلکہ مالک مکان ہے، خرم کو بھی شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خرم میڈیسن کمپنی میں مینجر ہے، گاڑی کمپنی نے خرم کو دی، خرم نے حادثے کے بعد گاڑی چوری کی کال کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، کم عمر ڈرائیورز کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر اظہار برہمی

اپنے ایک بیان میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ حادثات کا موجب بغیر لائسنس، کم عمر ڈرائیورز کو ہرگز سڑکوں پر نا آنے دیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے خلاف ورزی کے مرتکب اور کم سن ڈرائیورز کی نشاندہی کی جائے، سڑکوں پر جانی نقصانات کا باعث کم عمر ڈرائیورز کے والدین کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اوور سپیڈنگ، اوور لوڈنگ، ون وے کی خلاف کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں، سی ٹی اوز، ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران، ڈی پی اوز فیلڈ میں نکلیں، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات