29 C
Lahore
Tuesday, July 8, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچہ تبدیل، قائداعظم ٹرافی 8 ٹیموں تک محدود، کراچی کو...

ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچہ تبدیل، قائداعظم ٹرافی 8 ٹیموں تک محدود، کراچی کو ڈائریکٹ انٹری نہ ملی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ چند سال پہلے چھ ٹیموں کا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا گیا تھا اب کوالٹی کرکٹ کا دعویٰ کرتے ہوئے قائد اعظم ٹرافی کو 8 ٹیموں کا ایونٹ بنادیا گیا ہے۔ پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025-26 سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا ۔ سیزن کو پرکشش بنانے کیلئے قائد اعظم ٹرافی کی 18 میں سے دس ٹیمیں کم کردی گئیں۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی ریجن کی ٹیم کو فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے کوالی فائنگ رائونڈ میں حصہ لینا ہوگا۔ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبرتک کھیلی جائے گی۔ سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔ یہ قائد اعظم ٹرافی کا کوالی فائنگ ٹورنامنٹ ہوگا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹورنامنٹس بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔ حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہوں گی جس کے میچ کراچی، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہوں گے، ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ 29 میچز پر مشتمل قائداعظم ٹرافی لیگ فارمیٹ پر ہوگی۔ میچز اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں گذشتہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر لاہور ریجن وائٹس، سیالکوٹ، پشاور، اسلام آباد، ایبٹ آباد، بہاولپور براہ راست کھیلیں گی ۔ فائنل 3 سے 7نومبر تک شیڈول ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے 10ٹیموں کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کیا گیا ہے۔ ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 10 میں جائیں گی۔ جہاں 8ٹیمیں براہ راست شامل ہونگی۔ کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد، فیصل آباد اورچار ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس بھی سیزن کا حصہ ہوں گی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید نے کہا کہ ڈومیسٹک اسٹرکچر میرٹ اور مقابلے کی بنیاد پر تیار کیا گیاہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات