امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ممالک پر عائد تجارتی ٹیکسوں سے متعلق خطوط سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے شروع کردیے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ملائیشیا اور قازقستان پر 25 فیصد ٹیرف لگائے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ جنوبی افریقا پر 30 فیصد جبکہ لاؤس اور میانمار پر 40 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔
قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان اور جنوبی کوریا پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کے خط بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے۔