کراچی:
کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن حدید میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال اسپتال منتقل کی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ آدم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
دریں اثنا محمود آباد کے علاقے جونیجو ٹاؤن میں عمارت سے گر کر کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 5 سالہ عاطف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ عمارت کی تیسری منزل سے گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر ہی ہے۔