روس کے برطرف وزیر ٹرانسپورٹ رومن اسٹارووائٹ اپنی گاڑی میں مردہ پائے گئے۔
ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق برطرف روسی وزیر کی لاش ماسکو کے قریب واقع علاقے میں گاڑی سے ملی، لاش پر گولی کا زخم تھا۔
روسی تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برطرف وزیر ٹرانسپورٹ نے ممکنہ طور پر خودکشی کی ہے۔
واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن نے گذشتہ روز وزیر ٹرانسپورٹ رومن اسٹارووائٹ کو عہدے سے برطرف کیا تھا۔ روسی صدارتی دفتر نے وزیر ٹرانسپورٹ کی برطرفی کی وجہ نہیں بتائی تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ رومن اسٹارووائٹ کو ممکنہ طور پر کرپشن کے الزامات کی وجہ سے برطرف کیا گیا تھا۔