33 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسلامتی کونسل کا غزہ میں اسپتالوں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا...

سلامتی کونسل کا غزہ میں اسپتالوں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار


فائل فوٹو

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد نے بھی شرکت کی۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں میں 136 حملے کیے، وہ اسپتالوں میں مسلح گروہوں کی موجودگی کے اپنے دعویٰ کو ثابت نہیں کرسکا۔

اس موقع پر فلسطینی سفیر نے اجلاس میں اسرائیلی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے رکھا۔

سلامتی کونسل نے غزہ میں اسپتالوں، مریضوں اور فیسیلیٹیز کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے پاکستانی وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات