28 C
Lahore
Monday, July 7, 2025
ہومغزہ لہو لہوجو روٹ نے کرکٹ فینز کے دل جیت لیے، نابینا مداح سے...

جو روٹ نے کرکٹ فینز کے دل جیت لیے، نابینا مداح سے ملاقات کی ویڈیو وائرل



لندن:

انگلش کرکٹر جو روٹ نے 12 سالہ نابینا مداح روی سے ملاقات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔

ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز سابق انگلش کپتان جو روٹ ننھے مداح روی سے خصوصی طور پر ملنے آئے جہاں انہوں نے اسے دستخط شدہ انگلینڈ کی شرٹ اور گلوز تحفے میں دیے اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ’’اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہو، اور سپورٹ کا شکریہ‘‘۔

روی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم کرکٹ کے پرجوش مداح ہیں جو اسٹیڈیم میں باقاعدگی سے میچ دیکھنے آتے ہیں۔

اس موقع پر روی اور جو روٹ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا، روی نے جو روٹ سے سوال پوچھا کہ “کیا آپ کو 400 سے زیادہ کا ہدف چیس کرنے کا اعتماد ہے؟”

جو روٹ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا “یہ تکبر نہیں، مگر ہاں، ہمیں پورا یقین ہے۔ ہم کوشش ضرور کریں گے۔ ہمارے پاس زبردست فارم میں کئی کھلاڑی ہیں اور ہم پُراعتماد ہیں کہ ہم کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔”

روی نے پھر شرارتی انداز میں پوچھا “اگر آخری دن ہدف 600 سے بھی اوپر ہو تو؟” جس پر روٹ نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر کہا کہ تو پھر؟ صرف 6 رنز فی اوور ہی تو ہیں… ہم ضرور کوشش کریں گے!”۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 608 رنز کا ہدف دیا ہے جبکہ آج میچ کا پانچواں اور آخری دن ہے، بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط نظر آرہی ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات