28 C
Lahore
Monday, July 7, 2025
ہومغزہ لہو لہوبرمنگھم ٹیسٹ: شبمن گل نے ریکارڈز کے انبار لگادیے

برمنگھم ٹیسٹ: شبمن گل نے ریکارڈز کے انبار لگادیے



لندن:

بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

کرک انفو کے مطابق برمنگھم میں جاری انگلینڈ اور بھارت کے دوسرے ٹیسٹ میں شبمن گل کی ریکارڈ ساز کارکردگی نے دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا ہے اور انہیں موجودہ دور کا عظیم بلے باز ثابت کر دیا ہے۔ 

ایک ٹیسٹ میں دوسرا سب سے بڑا اسکور:

شبمن گل نے برمنگھم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 269 اور دوسری اننگز میں 161 رنز کا انفرادی اسکور بنایا۔

شبمن گل ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ اسکور (430 رنز) بنانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

واضح رہے کہ ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ انگلش بیٹر گراہم گوچ کے پاس ہے جنہوں نے 1990 میں لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف 456 رنز بنائے تھے۔

دونوں اننگز میں +150 اسکور:

 شبمن گل ایک ہی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 150 پلس اسکور کرنے والے دوسرے بلے باز بھی بن گئے۔ 

اس سے پہلے یہ کارنامہ صرف ایلن بارڈر نے انجام دیا تھا جنہوں نے 1980 میں پاکستان کے خلاف لاہور میں 150\* اور 153 رنز بنائے تھے۔

ایک ہی ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور سنچری:

شبمن گل اُن 9 بیٹرز میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور سنچری اسکور کی۔ بھارت کی جانب سے ان سے پہلے صرف سنیل گواسکر نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

دونوں اننگز میں سنچریاں:

شبمن گل بھارت کے تیسرے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں۔ ان سے پہلے گواسکر نے 1978 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 107 اور 182 ناٹ آؤٹ اور ویرات کوہلی نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف 115 اور 141 رنز اسکور کیے تھے۔

مزید برآں شبمن گل انگلینڈ میں دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی ہیں۔ ان سے پہلے رشبھ پنت نے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

چار سنچری پارٹنرشپس کا حصہ:

شبمن گل اس ٹیسٹ میں چار سنچری پارٹنرشپس کا حصہ رہے، جو کسی بھی بھارتی بیٹر کے لیے پہلا موقع ہے۔ ان کے ساتھ یہ کارنامہ صرف چار اور کھلاڑی انجام دے چکے ہیں: حنیف محمد (1958)، گراہم گوچ (1990)، مارک ٹیلر (1998)، اور جو روٹ (2016)۔

سیریز کے ابتدائی دو میچز میں 585 رنز:

شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف اس سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں 585 رنز بنائے جو کسی بھی کھلاڑی کا دوسرے نمبر پر سب سے بڑا آغاز ہے۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر گریم اسمتھ ہیں جنہوں نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دو میچز میں 621 رنز بنائے تھے۔ گل نے کپتانی کے پہلے دو ٹیسٹ میں بھی ویرات کوہلی کا 449 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارت کا سب سے بڑا اسکور:

اس ٹیسٹ میں بھارت نے 1014 رنز بنائے جو اُس کا کسی بھی ٹیسٹ میں سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ 916 رنز آسٹریلیا کے خلاف 2004 میں سڈنی میں بنائے گئے تھے۔ یہ کسی بھی ٹیم کا چوتھا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

گل اور جڈیجا کی تاریخی پارٹنرشپ:

شبمن گل اور رویندر جڈیجا بھارت کی پہلی جوڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی ٹیسٹ میں سنچری اور ڈبل سنچری پارٹنرشپ قائم کی۔ وہ انڈین کرکٹ کی تاریخ میں نو جوڑوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ میں دو سنچری پارٹنرشپس کی ہوں۔

رشبھ پنت کا نیا ریکارڈ:

دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کے دوران 24 چھکے لگا کر کسی بھی غیر ملکی بیٹر کی جانب سے ایک ملک میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے بین اسٹوکس کو پیچھے چھوڑا جنہوں نے جنوبی افریقہ میں 21 چھکے لگائے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات