28 C
Lahore
Monday, July 7, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کرکٹ میں نئی تبدیلیوں کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کرکٹ میں نئی تبدیلیوں کا فیصلہ


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں نئی تبدیلیو ں کا فیصلہ کیا ہے۔نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے حوالے سے جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں ٹاپ کی 6 ٹیموں کے علاوہ باقی دو ٹیموں کے کوالیفکیشن کا طریقہ کار طے کرلیا گیا ہےڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ کی 6 ٹیموں کے علاوہ باقی 12 ٹیموں کی آپس میں حنیف محمد ٹرافی کھیلنے کی تجویزہے۔حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ کی 2 ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے کوالیفائی کریں گی، ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹیموں کے کوچز کیرد و بدل کا امکان ہے۔کئی کوچز کے معاہدوں میں انکی پرفارمنس کی وجہ سے توسیع نہیں کی جائے گی۔نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئے کوچز کی بھرتی کے لیے اشتہار دیا جائے گا۔کوچز کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گالاہور میں ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹرکچر میں تبدیلی اور اسے پرکشش بنانےکے حوالے سے پی سی بی کی اصلاحاطی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹرکچر اور نئے سیزن کے حوالے سے کئی تجاویز پر مشاورت کی ۔ کمیٹی کے اجلاس سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات