29 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفینٹاسٹک 4 اور نپ/ٹک کے اداکار جولیان مک میہن چل بسے

فینٹاسٹک 4 اور نپ/ٹک کے اداکار جولیان مک میہن چل بسے


—-فائل فوٹو

معروف ٹی وی سیریز Nip/Tuck میں مرکزی کردار نبھانے والے اور 2000ء کی دہائی کی Fantastic Four فلموں میں Dr. Doom کے کردار سے مشہور ہونے والے مشہور ہالی ووڈ اداکار جولیان مک میہن 56 برس کی عمر میں چل بسے۔

اداکار کی موت کی تصدیق Nip/Tuck کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک بیان کے ذریعے کی گئی، جبکہ ان کی اہلیہ کیلی مک میہن نے بھی امریکی ویب سائٹ Deadline کو بتایا ہے کہ ان کے شوہر کینسر سے بہادری سے لڑنے کے بعد چل بسے۔

مک میہن نے Nip/Tuck میں ڈیلن والش کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ سیریز دو پرتعیش پلاسٹک سرجنز کی زندگیوں اور پیچیدہ پیشہ ورانہ و ذاتی معاملات کے گرد گھومتی تھی۔

 یہ شو 2003ء سے 2010ء تک 6 سیزنز پر مشتمل رہا۔

اسی عرصے میں مک میہن نے Fantastic Four  میں ولن ڈاکٹر وکٹر وون ڈوم کا کردار ادا کیا، جہاں ان کے ساتھ جیسیکا البا اور کرس ایوانز بھی شریک تھے، اسی کردار کو آنے والی فلم Avengers: Doomsday میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ادا کرنے جا رہے ہیں۔

جولیان مک میہن نے ٹی وی شوز Charmed اور Profiler میں بھی اہم کردار ادا کیے، حالیہ برسوں میں وہ FBI: Most Wanted اور نیٹ فلکس کی سیریز The Residence میں بھی نظر آئے۔

آسٹریلوی نژاد امریکی اداکار کا شوبز کی دنیا میں سفر 1980ء کی دہائی کے آخر میں شروع ہوا اور وہ حالیہ دنوں تک متحرک رہے، ان کی آخری فلم نکولس کیج کے ساتھ بننے والی The Surfer، موسمِ گرما میں ریلیز ہونے والی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات