31 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومقومی خبریںآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کا امکان


علامتی فوٹو

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی حب، شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات