29 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومجرم و سزاراولپنڈی: گھریگو جھگڑوں کا برا انجام،27 سالہ خاتون نے خود نذر آتش...

راولپنڈی: گھریگو جھگڑوں کا برا انجام،27 سالہ خاتون نے خود نذر آتش کردیا


راولپنڈی کی قائد اعظم کالونی میں خانگی جھگڑوں کا افسوس ناک انجام ہوا جہاں 27 سالہ خاتون نے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات دونوں کے درمیان زیادہ جھگڑا ہونے پر خاتون نے خود کو تیل چھڑک کر آگ لگائی اور دم توڑ گئی۔

دوسری جانب راولپنڈی تھانہ چکلالہ ایریا کی حدود میں تیز رفتار ٹرین نے راہ گیر کو کچل دیا، ٹرین گزرتے وقت 40 سالہ نامعلوم شخص نے لائن کراس کرنے کی کوشش میں کچلا گیا۔

ادھر راولپنڈی چک لالہ پولیس اسٹیشن کی حدود ریلوے پل رحیم آباد سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،  متوفی کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کارروائی کے بعد ایمرجنسی سروس نے متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات