33 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان نے انڈر 13، انڈر 15 کے ٹائٹلز جیت لیے

پاکستان نے انڈر 13، انڈر 15 کے ٹائٹلز جیت لیے


 ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے انڈر 13 اور انڈر 15 کے ٹائٹلز جیت لیے۔

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 13 فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان اور بھارت کے آیان دھنوکا کے درمیان مقابلہ ہوا۔

بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو شکست دی، سہیل عدنان کی کامیابی کا اسکور 5-11 ، 2-11، 13-11 اور 6-11 رہا۔

انڈر 15 کے فائنل میں پاکستان کے نعمان خان اور احمد ریان خلیل کے درمیان مقابلہ ہوا۔ نعمان نے اسٹریٹ گیمز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔

گرلز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کی ماہ نور علی کو سیکنڈ سیڈ چین کی ین زیووان نے دو کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات