34 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومقومی خبریںمسلم لیگ ن نے کےپی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو...

مسلم لیگ ن نے کےپی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کردیا


—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن نے خیبر پختون خوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

مسلم لیگ نواز نے پشاور کی عدالت عالیہ میں مخصوص نشستوں کےحصول کے لیے درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جے یو آئی (ف) کو 7 جنرل نشستوں پر 10 مخصوص نشستیں دی گئیں ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی بھی 7 نشستیں ہیں اور مسلم لیگ نواز کو 8 مخصوص نشستیں دی گئی ہیں۔

ن لیگ نے 6 جنرل نشستیں جیتیں، بعد میں ایک آزاد ایم پی اے بھی شامل ہوا، مسلم لیگ ن کو 6 جنرل نشستوں کے تناسب سے مخصوص نشستیں دی گئیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کا اعلامیہ کالعدم قراردیا جائے، عدالت مخصوص نشستوں کی دوبارہ تقسیم سے متعلق احکامات جاری کرے اور حتمی فیصلے تک مخصوص نشستوں پر حلف سے روکا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات