36 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکھانے میں نمک زیادہ ہونے پر شوہر نے بیوی کی جان لے...

کھانے میں نمک زیادہ ہونے پر شوہر نے بیوی کی جان لے لی


—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) میں شوہر نے کھانے میں نمک زیادہ ہونے پر بیوی کو مارا، خاتون کی چھت سے گرنے کے بعد موت واقع ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی 5 ماہ کی حاملہ بیوی کو کھانے میں زیادہ نمک پر ہونے والے جھگڑے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے وہ چھت سے گر کر جان کی بازی ہار گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق کاس گنج ضلع میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی 5 ماہ کی حاملہ بیوی کو مارا پیٹا، جس کے بعد وہ اپنے گھر کی چھت سے گر گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ناگڈا ڈھاک گاؤں میں پیش آیا اور برج بالا اور اس کے شوہر رامو کے درمیان کھانے پر ہونے والی ایک معمولی تکرار سے بڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق  25 سالہ خاتون برج بالا اس حملے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، جو مبینہ طور پر بدھ کی شام اس کے پکائے ہوئے کھانے میں زیادہ نمک پر ہونے والے گھریلو جھگڑے سے شروع ہوا تھا۔

جھگڑا اس وقت پرتشدد ہو گیا جب رامو نے مبینہ طور پر برج بالا پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ چھت سے گر گئی اور شدید زخمی ہو گئی۔

اہلِ خانہ برج بالا کو فوری طور پر ضلعی اسپتال لے گئے، تاہم اس کی نازک حالت کی وجہ سے اسے علی گڑھ میڈیکل کالج بھیج دیا گیا، جہاں وہ گزشتہ روز علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

برج بالا کی موت کے بعد اس کے بھائی نے الزام لگایا کہ رامو کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی برج بالا مخالفت کرتی تھی، یہ مبینہ تعلق جوڑے کے درمیان اکثر جھگڑوں کا سبب بنتا تھا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش بھارتی نے بتایا ہے کہ رامو مبینہ طور پر واقعے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گیا، لیکن بعد میں گاؤں والوں نے اسے اسی رات گاؤں سے باہر ایک گھر سے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

اے ایس پی کے مطابق رامو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے برج بالا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات