32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومغزہ لہو لہواسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی غالب،  انڈیکس نئی بلند...

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی غالب،  انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے دن زبردست تیزی کا رجحان غالب ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار پوائنٹس سے بلندی کی شرح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں 253 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 940 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں دِن کے اوقات میں پہلے سیشن کے اختتام تک 484 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 171 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جو بعد میں مزید تیزی کے سبب ایک لاکھ 31 ہزار 479 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرلی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات