32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہالی ووڈ کے معروف اداکار مائیکل میڈسن چل بسے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار مائیکل میڈسن چل بسے


—فائل فوٹوز

معروف ڈائریکٹر کوئنٹن ٹیرینٹینو کی فلموں کل بل  اور ریزروائر ڈاگز میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت پانے والے معروف امریکی اداکار مائیکل میڈسن 67 برس کی عمر میں چل بسے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح مائیکل میڈسن کیلیفورنیا کے علاقے مالیبو میں واقع اپنے گھر سے بےہوشی کی حالت میں ملے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے مطابق انہیں صبح 8:25 بجے مردہ قرار دے دیا گیا۔

 پولیس نے بتایا کہ ان کی موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ بنی اور کسی قسم کی مشتبہ کارروائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

مائیکل میڈسن نے 1980ء کی دہائی میں ٹی وی سیریلز سے فنی سفر کا آغاز کیا، جہاں 1983ء میں St. Elsewhere سے انہیں پہچان ملی، بعدازاں انہوں نے فلموں کا رُخ کیا اور 1991ء کی فلم تھیلما اور لوئیس میں شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی۔

1992ء میں ٹیرینٹینو کی فلم ریزروائر ڈاگز میں مسٹر بلونڈ کا یادگار کردار ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، اسی کے بعد وہ ’کل بل‘ اور ’ونس اپن اے ٹائم ان ہالی ووڈ‘ سمیت دیگر کئی فلموں میں نظر آئے۔

میڈسن کو ان کے پرکشش مگر سخت لہجے، سرد تاثرات اور پیچیدہ منفی کرداروں کے لیے جانا جاتا تھا۔

اپنی موت سے قبل مائیکل میڈسن کچھ آزاد فلمی منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات