32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک


—فائل فوٹو

روسی فوج نے تصدیق کی ہے کہ روسی بحریہ کے نائب سربراہ میجر جنرل مائیکل گوڈکوف یوکرین کی سرحد کے قریب کورسک ریجن میں ایک حملے کے دوران ہلاک ہوگئے۔

گوڈکوف کو مارچ 2025ء میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس اعلیٰ فوجی عہدے پر تعینات کیا تھا، روسی وزارت دفاع کے مطابق وہ جنگی سرگرمی کے دوران مارے گئے۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ کورسک کے قصبے کورینیوو کے قریب ایک روسی کمانڈ پوسٹ پر کیا گیا، جو یوکرین کے سومی (Sumy) ریجن سے صرف 30 کلومیٹر دور ہے، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ یوکرینی میزائل حملہ تھا۔

پریمورسکی خطے (Primorsky Region) کے گورنر الیگ کوژمییاکو نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں مزید 10 روسی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں، انہوں نے گوڈکوف کو ایک وفادار اور بہادر افسر قرار دیا۔

مائیکل گوڈکوف اس سے پہلے روس کی پیسیفک فلیٹ کی 155ویں نیول انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر رہ چکے ہیں، جو مشرقی یوکرین اور بعد ازاں کورسک ریجن میں شدید لڑائیوں میں مصروف رہی ہے۔

انہیں 2023ء کے آخر میں روس کا سب سے بڑا فوجی اعزاز گولڈ اسٹار ہیرو  دیا گیا، جو انہوں نے فروری 2025ء میں کریملن میں صدر پیوٹن کے ہاتھوں وصول کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات