32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومغزہ لہو لہوایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں 3  پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں...

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں 3  پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ بنالی



کراچی:

32 ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں 3  پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ بنالی۔

کوریا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 5 میں سے 3 قومی جونیئر کھلاڑی سیمی فائنل میں کامیابی سے ہمکنار ہوگئے، ان فتوحات کے ساتھ چیمپئن شپ میں پاکستان کا ایک گولڈ اور 2 سلور سمیت  5 میڈلز یقینی ہوگئے۔

بوائز انڈر 19 ایونٹ  میں سیڈ 3 عبداللہ نواز کوریا کے ٹاپ سیڈ  جوئے یونگ نا کے ہاتھوں 3-1 سے مات کھا بیٹھے، عبداللہ نواز نے پہلا گیم 7-12 سے جیتا لیکن ان کے حریف نے دوسرا گیم 10-12 سے جیت کر مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا اور پھر تیسرا گیم 2-11 اور چوتھا گیم 4-11 سے اپنے نام کرکے فائنل میں جگہ بنالی، عبداللہ نواز کو برانز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔

بوائز انڈر 15 ایونٹ  کا فائنل دونوں پاکستانیوں کے درمیان کھیلا جائے گا، ٹاپ سیڈ نعمان خان نے بھارتی کھلاڑی آریان کو  اسان مقابلے کے بعد 0-3 سے مات دے دی، نعمان خان نے پہلا گیم 5-11،دوسرا گیم 1-11 اور تیسرا گیم 5-11 سے جیتا۔

اسی ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں دوسرے پاکستانی کھلاڑی احمد ریحان خلیل نے ہانگ کانگ کے یوم ٹی ایل کو آ کسی دقت کے بغیر 0-3 سے زیر کر لیا، احمد ریان خلیل نے پہلا گیم 8-11، دوسرا گیم 1-11 اور تیسرا گیم 1-11 سے جیت کر فائنل میں قدم رکھا، اس طرح ایونٹ میں پاکستان کا گولڈ اور سلور میڈل یقینی ہو گیا۔

بوائز انڈر 13 ایونٹ کے ٹاپ سیڈ سہیل عرفان نے بھارت کے اماریہ کو کوئی گیم ہارنے بغیر 0-3 سے زیر کرلیا، سہیل عرفان نے پہلا گیم 5-11، دوسرا گیم 1-11 اور تیسرا گیم 2-11 سے جیتا، فائنل میں سہیل عدنان کا مقابلہ بھارت کے ایان دھانو سے ہوگا۔

 گرلز انڈر 13 کی سیڈ 9 ماہ نور علی کا سیمی فائنل مقابلہ ہونا باقی ہے، قبل ازیں کوارٹر فائنل میں سحرش علی، پری کوارٹر فائنل بوائز انڈر 19 ایونٹ میں انس علی شاہ، بوائز انڈر 17 میں محمد عمیر عارف اورگرلز انڈر17 میں مہوش علی ناکام رہی تھیں، پہلے راؤنڈ میں 11 میں سے 9 پاکستانی کھلاڑی فاتح رہے، یحییٰ خان بوائز انڈر 17 اور محمد مصطفی خان بوائز انڈر 13 کے پہلے راؤنڈ میں ہی ناکامی سے دوچار ہوگئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات