30 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومقومی خبریںایمان قتل کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع

ایمان قتل کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع


—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان قتل کیس میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی۔

یونیورسٹی کی طالبہ 22 سالہ ایمان کے ہاسٹل میں قتل کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزم فیروز کو دو دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا۔

 ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف کی عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید 7 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر ملزم فیروز کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کر دی۔ 

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے موبائل ریکوری کے لیے اسے جھنگ لے جانا ہے اور وقوعہ سے متعلق ویڈیوز کا فرانزک بھی کروایا جانا ہے۔ 

یاد رہے کہ طالبہ ایمان کے قتل کا مقدمہ 19 اپریل کو تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات