32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکوسوو اسمبلی میں انوکھا احتجاج، ایک شخص گدھے پارلیمنٹ لے آیا

کوسوو اسمبلی میں انوکھا احتجاج، ایک شخص گدھے پارلیمنٹ لے آیا


تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

کوسوو میں 4 ماہ سے جاری سیاسی تعطل کے خلاف وکیل آریانت کوچی انوکھا احتجاج کرتے ہوئے 4 گدھوں کو پارلیمنٹ کے احاطے میں لے آئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے کوچی کو گدھوں کے ساتھ اسمبلی کے اندر داخل ہونے سے روک دیا، تاہم انہوں نے اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ احتجاج تقسیم نہیں، اتحاد کا پیغام دینے کے لیے ہے۔

انہوں نے موجودہ سیاسی بحران کی ذمہ داری زیادہ تر سیلف ڈیٹرمنیشن موومنٹ کے رہنما اور عبوری وزیراعظم البین کرٹی پر عائد کی اور دیگر جماعتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاید یہی صورتحال بعض جماعتوں کے مفاد میں ہے۔

9 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد سے اب تک اسمبلی کی 41 کوششوں کے باوجود اسپیکر کا انتخاب نہیں ہو سکا۔ پارلیمنٹ کا افتتاحی اجلاس 15 اپریل کو ہوا تھا لیکن حکومت سازی اب تک ممکن نہیں ہو سکی۔

سیلف ڈیٹرمنیشن کی امیدوار البولینا حاجیو کو اسپیکر منتخب کروانے کی کوششیں 41 بار ناکام ہو چکی ہیں۔ انہیں 61 ووٹ درکار ہیں جو تاحال حاصل نہیں ہو سکے۔

وکیل آریانت کوچی نے کہا کہ 4 گدھوں کا لانا علامتی طور پر ظاہر کرتا ہے کہ عوام کو اس سیاسی بحران میں کس طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو ملک کو دوبارہ انتخابات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات