32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستانی سرجن ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے مانگا پربت سر کر لیا

پاکستانی سرجن ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے مانگا پربت سر کر لیا


جنگ فوٹوز

پاکستان کے سرجن ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے نانگا پربت سر کر لیا ہے۔

ڈاکٹر حسن جاوید نے 8126 میٹر بلند چوٹی کو گزشتہ روز سر کیا تھا، ڈاکٹر حسن 8 ملکی و غیرملکی کوہ پیماؤں کی ٹیم میں شامل تھے۔

نانگا پربت ڈاکٹر رانا حسن کی دوسری 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس گیشربرم ٹو کو سر کیا تھا۔

وادی ہوشے سے تعلق رکھنے والے ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹر علی حسن بھی کل نانگا پربت سر کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔

دوسری جانب نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران جمہوریہ چیک کی کوہ پیما ہلاک ہوگئیں۔

خاتون کوہ پیما کی عمر 47 سال تھی، ساتھیوں کے ساتھ ٹریکنگ کے لیے گئی تھی۔

نانگا پربت بونربیس کیمپ میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے خاتون ہلاک ہوئیں، وہ 7 رکنی گروپ میں شامل تھی جس کی لاش چلاس اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات