32 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومقومی خبریںڈی ایچ کیو اسپتال میں 20 بچوں کی اموات، محکمہ صحت اور...

ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20 بچوں کی اموات، محکمہ صحت اور کمشنر ساہیوال کی ابتدائی رپورٹس تیار


—فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کے شہر پاکپتن میں واقع ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔

محکمۂ صحت پنجاب اور  کمشنر ساہیوال کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی رپورٹس کے مطابق 15 بچے نجی اسپتالوں میں حالت خراب ہونے پر جبکہ پانچ بچے غیر تربیت یافتہ دائیوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 بچے نجی اسپتال میں پیدا ہوئے مگر حالت بگڑنے پر انہیں سرکاری اسپتال لایا گیا، پانچ بچوں کی ہلاکت غیر تربیت یافتہ دائیوں اور ان کےطریقۂ  کار سے ہوئی، اسپتال لائے گئے بچوں کی مائیں بھی ان کے ساتھ نہیں تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن دستیاب نہ ہونے کے شواہد نہیں مل سکے۔ اسپتال میں آکسیجن کے 45 سلنڈر موجود تھے، بچوں کی آمد اور علاج کے وقت کا کلینیکل آڈٹ بھی کروایا گیا ہے۔

محکمۂ صحت پنجاب اور کمشنر ساہیوال کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی رپورٹس وزیرِ اعلی مریم نواز کی جمعے کو پاکپتن آمد پر پیش کی جائیں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات