پاکستان کے معروف اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیکریٹری اطلاعات و ثقافت سید طاہر رضا حمدانی اب بورڈ کے نئے چیئرمین کے طور پر کام کریں گے۔
اداکار، میزبان و مصنف واصی چوہدری وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں بھی فلم سنسر بورڈ اور فلم کمیٹی میں خدمات اپنی انجام دے چکے ہیں۔
نئے تشکیل پانے والے بورڈ میں اداکارہ ریشم سمیت انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار توقیر ناصر کو 2023ء میں دو برس کے لیے پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے مقرر کیا گیا تھا۔