32 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومقومی خبریںکچے کے علاقے سے 13 مغوی مزدور بازیاب

کچے کے علاقے سے 13 مغوی مزدور بازیاب


— فائل فوٹو

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس نے ٹارگٹیڈ آپریشن کر کے دو روز قبل اغواء کئے گئے 13مزدوروں کو بازیاب کرالیا۔

ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق  اغواء کار ڈاکوؤں نے بھونگ کے علاقے سے آم کے باغات میں کام کرنے والے 13 مزدوروں کو اغواء کرلیا تھا اور کچے کی طرف لیکر فرار ہوگئے تھے۔

سرکل بھونگ اور صادق آباد پولیس نے ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا محاصرہ کیا تو اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اس آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری، بکتر بند گاڑیوں، جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کی مدد لی گئی۔

  مغویوں کو پہلے تھانہ بھونگ لایا گیا اور پھر اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات